تاجر رہنماء خواجہ خاور رشید کا طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:00

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدرخواجہ خاور رشید نے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دگھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

خاور رشید نے جاں بحق افراد کی مغفرت،بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔