پشاور،شاہ خان نے 29 ویں خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پشاور کے شاہ خان نے 29 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ جیت لی‘گزشتہ روز ہونیوالے فائنل کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری ، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، ہزارہ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر وسیم ، جوڈو ایسوسی ایشن کے شاہ فیصل ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے جہانزیب صدر، آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال احمد خان، صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ ‘سیکرٹری عامر صابر ‘سیکرٹری باڈی بلڈنگ طارق پرویز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘فائنل میں شاہ خان نے آکاش کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں پانچ گیمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ‘شاہ خان نے آکاش کو 64-24 ‘74-36 ‘9-68 ‘43-56 ‘65-1 ‘40-63 ‘30-66 اور 62-42 سے شکست دی‘ پشاور میں تین سینٹرز میں جاری مقابلوں کے آخری رائونڈ میں 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ‘ آخر میں مہمان خصوصی سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ‘قبل ازیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں اے جے کے کے آکاش نے پشاور کے مدثر کو چار صفر ‘اے جے کے کے عامر شہزاد نے ہزارہ کے عامر گوگا کو چار دو ‘پشاور کے فرحاد نے پشاور ہی کے فواد خان کو تین کے مقابلے میں چار سے جبکہ پشاور کے شاہ خان نے پشاور ہی کے قمر کو چار دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘قبل ازیں ہونیوالے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں آکاش نے ابوبکر کو چار دو ‘مدثر نے کامران کو چار صفر ‘عامر گوگا نے نعمان اعوان کو چار تین ‘عامر شہزاد نے فہد جبران کو چار ایک ‘فرحان نے عمران کو چار صفر ‘فواد خان نے ملاکنڈ کے یوسف کو چار صفر ‘پشاور کے قمر نے سربلند کو چار دو جبکہ شاہ خان نے عمران خان کو چار ایک سے شکست دی تھی۔