جنوبی وزیرستان میں بھی یوم اینٹی کرپشن بھرپورانداز میں منایا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:51

جنوبی وزیرستان۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں بھی یوم اینٹی کرپشن بھرپورانداز میں منایا گیا تقریب کا اہتمام پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں کیاگیاتھا جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افیسر شعیب خان اور محسود اور برکی قبائل کے سرکردہ عمائدین نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افیسر شعیب خان ،محسود اور برکی قبائل کے دیگر مقررین کا کہناتھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں کے عوام اور عمائدین میں کرپشن کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے تاکہ وہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے میں مدد کریں۔ان کا کہناتھا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑی کردیتی ہے اس لئے کرپشن کے خلاف سب کوملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قبائلی عمائدین نے اس موقع پر کرپشن کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ۔تقریب کے شرکا نے پولیٹیکل کمپانڈ جنوبی وزیرستان کے ریسٹ ہاس سے باب وزیرستان تک مارچ کیا ۔قبائلی عمائدین نے ہاتھوں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :