اسلام آباد، تھانہ نون کی حدود سے شادی شدہ عورت اغواء ، پولیس نے مقدمہ درج

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ نون کی حدود سے شادی شدہ عورت اغواء ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگی سیداں کے علاقے سے 2افراد نے شادی شدہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے لئے اغواء کر لیا، خاتون کے شوہر کالا خان نے پولیس تھانہ نون میں دفعہ 496کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمے میں جہانگیر اور بلال کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ملزمان اسکی بیوی پر بری نگاہ رکھتے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے زنا بالجبر کی نیت سے میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔