عیدمیلادالنبیؐ مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں آخری مراحل

مساجد،گلی محلوں ، مین بازار اور جی ٹی روڈ کو خوبصورت لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجاد دیاگیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:51

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) عیدمیلادالنبیﷺ مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں آخری مراحل ،مساجد،گلی محلوں ، مین بازار اور جی ٹی روڈ کو خوبصورت لائٹوں اور برقی قمقموں سے سجاد دیاگیا،تفصیلات کے مطابق عیدمیلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت احترام اور جوش وخروش سے منانے کیلئے عاشقان مصطفیﷺ کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ،شہر کے جی ٹی روڈ ،مین بازار ،فیض مدینہ دیگر محلہ جات کے علاوہ گلی کوچوں کو خوبصورت لائٹوں اور برقی قمقموں کے ساتھ سجاوٹ کرکے شہر کو دولہن کی طرح سجایاجارہاہے ،جبکہ عید میلادالنبی ﷺکا مرکزی جلوس حسب روائت بارہ ربیع االاول کو صبح نو بجے چوک غوثیہ سے برآمدہوگاجوکہ مین بازار سے ہوتا ہوا غلہ منڈی مسجد میں پہنچ کراختتام پذیر ہوگا،جلوس کی قیادت مرکزی جماعت اہلسنت ،علمائے مشائخ اور دیگرمعززیں کریں گے جبکہ جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :