انوشہ رحما ن اور پرویز رشید عوام کو کمیشن بنانے پر گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ‘پی ٹی آئی

ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے موجود ہ بنچ کوہی پانامہ کیس کے فیصلے کی اجازت دی جائے‘شفقت محمود/فواد چوہدری

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) (ن) لیگ عوام پانامہ کیس میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ،(ن) لیگ کے وزرا ء عدالتی کاروائی کو پریس کے سامنے اس طرح پیش کرتے ہیں کہ جیسے پانامہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی یہ اپوزیشن کابنایا ہوا نہیں ہے یہ انٹرنیشنل ایشو ہے جس پر کئی ممالک کے وزراء نے استعفے ٰ دیئے یا اپنے آپ کو کلیئر کیا ہے، لیکن پاکستان میں معاملہ الٹا ہے جہاں (ن) لیگ کے وزراء عوام کے سامنے چوری کرنے والے کو ہر وقت معصوم ثابت کرنے کی کوشش میںرہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمود اور فواد چوہدری نے پرویز رشید اور انوشہ رحما ن کی پریس کانفرنس کے ردِعمل میں کہاکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں یہ ثابت کیا ہے کہ نوازشریف جھوٹ میں ملوث ہیں اور یہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کو فوری استعفے دے دینا چاہئے ،انہوںنے کہاکہ مریم نوازشریف کے شناختی کارڈ پر بھی جاتی عمرہ کاایڈریس ہے جبکہ کیپٹن صفدر تو اس قابل نہیں کہ وہ آلو او رپیاز ہی خریدنے کے قابل ہوں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہاکہ پرویزرشید کئی دنوں کے بعد نمودار ہوئے انکو ڈان لیکس کے سوالوں کے جواب دینے چاہئیںتھے اور وہ تحریک انصا ف پر برس رہے ہیں اور ڈان لیکس میں ملوث عناصر کو بچانا چاہتے ہیں، پانامہ لیکس پر کہہ رہے ہیں چالیس سال پرانا ریکارڈ موجود نہیں اور قوم کے سامنے جھوٹ پر جھوٹ بولے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے پانامہ لیکس کا فیصلہ موجودہ بنج کو کرنے کی اجازت دی جائے ،ہمارے ٹی او آر میں کمیشن کامطالبہ موجود ہے ، لیکن اب جبکہ تمام ثبوت عدالت میں آچکے ہیں اور قوم کو آشکار ہو گیا ہے کہ نوازشریف اور اس کی فیملی ممبران نے جھوٹ سے کام لیا ہے اور عوام کو بھول بھلیوں میں ڈالا ہوا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ (ن) عدالت میں ثابت کرنے میں ناکا م رہی ہے کہ 34 ملین ڈالر التوفیق بنک کو کس طرح ادا ہوئے ، مریم نواز ڈیپنڈنڈنٹ ہیں ، پیسہ کیسا کمایا اور کس طرح بیرون ملک بھیجا گیا اور آف شور کمپنیوں میں لگایا ۔انہوں نے کہاکہ 12 ملین ڈالر پر جھوٹ بول رہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمارے اکائونٹ میں کسی نے ڈال دیا ۔انہوں نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں ، دبئی کی مل بیچ کر لندن میں فلیٹ خریدے اور کبھی سعودیہ کا ذکر کردیتے ہیں اوراب قطری شہزادے کا خط آگیا ہے ، فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی بُری طرح پھنس چکی ہے اوران کابچنا ناممکن ہے ۔