120 سالہ کنوارے کی طویل عمری کا راز شادی نہ کرنا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 دسمبر 2016 23:56

120 سالہ کنوارے کی طویل عمری کا راز شادی نہ کرنا

بھارتی کے 120سالہ جوگی ، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا معمر ترین آدمی ہے، نے اپنے کنوارےپن کو اپنی لمبی زندگی کا راز بتایا ہے۔
سوامی سیوانندا کے پاسپورٹ کے مطابق وہ 8 اگست 1896 کو پیدا ہوا۔سوامی سیوانندا 120 سال سے کافی کم عمر لگتا ہے۔ اب وہ معمر ترین انسان کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھی اپلائی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کے جیرومون کیمورا، جو جون 2013 میں 116 سال او ر54 دن کی عمر میں فوت ہواتھا ، کے بعد دنیا کا معمر ترین شخص ہے۔


سیووانندا کا کہنا ہے کہ وہ وہ کولکتہ کے غریب خاندان میں پیدا ہوا مگر تمام زندگی وارنسی میں رہا۔طویل عمر کے باوجود اس کا کہنا ہے کہ وہ روز گھنٹوں یوگا کرتا ہے اور اسے ادویات کی ضرورت بھی نہیں پڑتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یوگا، بغیر مصالحوں والے کھانے اور شادی نہ کرنے کی وجہ سے ہی وہ اب تک زندہ ہے۔اس کا ماننا ہے زندگی میں نظم وضبط کی بہت اہمیت ہے۔

120 سالہ کنوارے کی طویل عمری کا راز شادی نہ کرنا

متعلقہ عنوان :