گرین ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے8سالہ بچہ زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:47

گرین ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے8سالہ بچہ زخمی ہوگیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :صوبائی دارلحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے 8سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن میں 8سالہ بچہ عمراپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ بچے کوپتنگ کی ٹوٹی ہوئی ڈورپھرگئی،جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی بچے کوجنرل ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔زخمی بچے کے والد کاکہناہے کہ حکومت کوچاہیے کہ ڈورپھرنے کے واقعات کومدنظررکھ کربسنت کی اجازت نہ دے۔

متعلقہ عنوان :