معروف حریت پسند رہنما اور جے کے ایل ایف کے صف اول کے قائد غلام رسول ہزاروی سری نگر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 14:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) معروف حریت پسند رہنما اور جے کے ایل ایف کے صف اول کے قائد غلام رسول ہزاروی سری نگر میں انتقال کر گے وہ روز اول سے لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے مشن خود مختار متحدہ کشمیر کے قیام کے لیے برسر پیکار رہے سیز فائر لائن کے اس پار سے موصولہ اطلاع کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں چیئرمین جے کے ایل ایف محمد یاسین ملک سمیت بڑی تعداد میں حریت پسند عوام نے شرکت کی ادھر جے کے ایل ایف کے مرکزی قائد آفتاب خان نے غلام رسول ہزاروی کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ جس استقامت اور جرات سے ہزاروی صاحب نے تنظیم تحریک اور نظریہ کے لیے کام کیا بلا شبہ وہ صرف انہی کا خاصہ تھا ان کی خدمات پر سارے جے کے ایل ایف کو فخر ہے ان کی تقلید کر کے ہی ہم منزل پا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :