ْحکومت کیلئے پاناما پیپرز اسکینڈل کبھی خطرہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، مریم اورنگزیب
متازعہ خبر پر پرویز رشید کے الفاظ (ن) لیگ کی ترجمانی کرتے ہیں، عدالت نے جو چیزیں مانگیں وہ دے دی ہیں فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جو عوام کی بہتری کی بات کرے گا، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات
ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:50
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے بتایا کہ تمام چیزیں جو سپریم کورٹ نے مانگیں وہ عدالت میں پیش کردی گئی ہیں، اب فیصلہ کرنا عوام کے ہاتھ میں ہے اور عوام کی عدالت میں فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جو ان کی بہتری کی بات کرے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق عمران خان کا مؤقف اداروں کو کمزور کرنا اور ہمارا مضبوط کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول اپنے مطالبات سندھ حکومت کو پیش کریں تو سندھ حکومت بہتری کی طرف جاسکتی ہے، اگر سندھ حکومت ان کی بات نہ سنے تو وزیر اعظم کو شکایت کریں ان کی شکایت کا ازالہ ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے مگر ابھی کم عمر ہیں،اچھی بات ہے کہ بلاول بھٹو سیاست میں آئے،ان سے دانشمندی کی توقع تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جتنی بھی خدمت ہے وہ صرف پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے ہے، جب جب ان کا دور رہا پاکستان نے تب تب ترقی کی اور آج پاکستان کی جو بھی ترقی یا پھر دہشت گرد حملوں کی کم شرح ہے وہ بھی وزیر اعظم نواز شریف کی ہالیسیوں کی وجہ سے ہے۔مریم اورنگزیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا وقت 16 اور 18 گھنٹے سے کم ہوکر 3 سے 4 گھنٹے تک آچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبے بھی وزیر اعطم کی بدولت لگ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان کا پہلا روڈ انفرا سٹرکچر جس کے ذریعے صوبوں کو صوبوں سے ملایا گیا، وہ بھی نواز شریف نے دیا، نواز شریف نے ملک میں سڑکوں کی تعمیر کرکے شہروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر کی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے، نواز شریف نے پاکستان کا پہلاہیلتھ انشورنس پروگرام متعارف کرایا فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان کے مثبت تشخص کو جاگر کیا جاسکتا ہے انڈسٹری کی بحالی کیلئے پروڈیوسرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائینگی جبکہ فلم اور سینما کے متعلق پالیسی پر منصوبے پر عمل کرینگے جس سے فلم انڈسٹری کو فائدہ ہوگا ۔مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ تفریح کے لیے عوام کو مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، تعمیری تفریح عوام کے ذہنوں پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، سنیما انڈسٹری کو استحکام دیکر عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے، پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ متنازعہ خبر کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں تاہم پرویز رشید کے الفاظ مسلم لیگ (ن) کی ترجمانی کرتے ہیں اور وہ آنے والے دنوں میں میڈیا سے مزید گفتگو بھی کرینگے پرویز رشید کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے اتنا ہی پرانا ہے جتنی مسلم لیگ (ن ) کی عمر ہے پرویز رشید مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن ہیں ۔واضح رہے کہ پاناما لیکس اسکینڈل کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، گزشتہ دن عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ نئے بینچ کی تشکیل کے بعد کیس کی نئے سرے سے سماعت ہوگی اور وکلائ کو دوبارہ دلائل دینا ہوں گے۔عدالت نے پاناما پر کمیشن بنانے کا بھی کہا جس پر تحریک انصاف نے کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لائ فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔پاناما پیپرز اسکینڈل میں وزیر اعطم نواز شریف کے بچوں سمیت 600 افراد کے نام شامل ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.