Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس

اجلاس میں میڈیااسٹریٹجی اورشریف برادران کے جھوٹوں پرمبنی دستاویزی فلم کامشاہدہ،عمران خان نے دستاویزی فلم کی تشہیرکی منظوری دیدی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:40

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس ہوا،جس میں میڈیااسٹریٹجی اورشریف برادران کے جھوٹوں پرمبنی دستاویزی فلم کامشاہدہ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شریف برادران کیخلاف دستاویزی فلم کی دوسری قسط تیارکرلی ہے۔

(جاری ہے)

آج عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں دستاویزی فلم کامشاہدہ کیاگیا۔عمران خان نے دستاویزی فلم کی ملک بھرمیں تشہیرکی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کواستعفیٰ دینا پڑے گا۔ جبکہ عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف دوبارہ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :