وانا میں کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کی جانب سے مقامی میڈیا کے خلاف دھمکی امیز پمفلٹ تقسیم

وانا کے بعض صحافی حضرات غلط خبریں نشر اور شائع کررہے ہیں ،ْمیڈیا کے لوگ وزیر ستان سے نکل جائیں ،ْ کالعدم تحریک طالبان نقصان ہونے پر مقامی پولیٹکل انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ،ْصحافیوں نے اعلیٰ حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 17:32

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) جنوبی وزیرستان وانا میں کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کی جانب سے مقامی میڈیا کے خلاف دھمکی امیز پمفلٹ تقسیم کئے گئے کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان نے وانا کے صحافیوں کیخلاف پشتو زبان میں لکھے گئے پمفلٹ رستم بازار وانا میں تقسیم کردیئے ہیںجس میں لکھا گیا کہ تمام صحافی حضرات مبینہ طورپر غلط روپورٹنگ کرنے کی پاداش میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے نشانے پرہیں کیونکہ وہ حکومت کے کہنے پر رپورٹ شائع کررہے ہیں پمفلٹ میں لکھا گیا کہ صحافیوں اور انکے فیملی اور گھروالوں کو ہم نے اس سے پہلے بھی نقصان پہنچا یا ہے اور اسکے باوجود غلط نیوز نشر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان نے پمفلٹ میں لکھا گیا کہ مذ کورہ صحافیوں کے بارے میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیازمحمد وانا نے احمدزئی وزیر قبائل کے جرگے کو بتایا کہ وانا کے بعض صحافی حضرات غلط خبریں نشر کررہے ہیںکالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان سختی سے علان کرتی ہے کہ میڈیا کے لوگ وزیرستان سے نکل جائیں دوسری جانب مقامی صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نقصان ہونے پر مقامی پولیٹکل انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔