اہل ایمان زندگی کی آخری سانس تک سرکار دوعالم ﷺ کے یوم ولادت کو جشن مناتے رہیں گے،حافظ محبوب سہتو

سرکار ﷺ کی آمد کو جشن تاقیامت تک جاری و ساری رہے گا سندھ اسمبلی میں مذہب کی تبدیلی اور سینیٹ میں توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کی ساز ش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ،میلاد مصطفی ریلی کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب سہتو نے کہا ہے کہ اہل ایمان زندگی کی آخری سانس تک سرکار دوعالم ﷺ کے یوم ولادت کو جشن مناتے رہیں گے سرکار ﷺ کی آمد کو جشن تاقیامت تک جاری و ساری رہے گا حکمران غیر ملکی آقائوں کے اشاروں پر آئین و قانون میں ترمیم کرکے دین اسلام کے خلاف سازشیشوں سے باز آجائیں ورنہ ان کو اللہ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا سندھ اسمبلی میں مذہب کی تبدیلی اور سینیٹ میں توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کی ساز ش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا سندھ اسمبلی کے حالیہ قانون کو تمام مذہبی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے اور اسکے خلاف بھر احتجاج کئے جارہے ہیں سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر مذہب کی تبدیلی کو جو قانون منظور کیا گیا ہے فوری واپس لینے کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنی تحریک بھریا سٹی کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں نو شہرو فیروز کے صدر خلیل احمد قاسمی ، مفتی عبدالوہاب ، سلیم قادری ، امان اللہ قادری اور سینکڑوں کی تعداد میں سنی تحریک کے کارکنوں شہریوں نے شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم ؐ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہیں ساری نعمتیں آپ ؐ کے صدقہ میں ملی ہیں اہل ایمان آقا دوجہاں ؐ کی آمد کو جشن جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں بارہ ربیع الائول مسلمانوں کی عید کا دن ہے محبت رسول ؐب ہی ایمان ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اتباع رسول میں گزاریں موجود ہ حالات میں امن و سلامتی بھائی چارگی کے لئے سنت نبوی کو عام کریں ، مشکلات، پریشانیوں اور بحرانوں سے نجات کیلئے حضور نبی کریم کی سچی غلامی اختیار کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے اہل حق متحد ہو جائیں انقلاب نظام مصطفیٰ کے بغیر نیا پاکستان وجود میں نہیں آسکتا۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کیا جائے۔#