پاک بھارت مذاکرات یکطرفہ نہیں ہونے چاہئیں، بھار ت ہمیں دنیا سے الگ کر رہا ہے ،حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دفاع اور ملکی سالمیت کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھاناہوں گے

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات یکطرفہ نہیں ہونے چاہئیں، بھار ت ہمیں دنیا سے الگ کر رہا ہے مگر حکومت کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں،حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دفاع اور اپنی سالمیت کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھاناہوں گے ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کو نچلے طبقے پر رکھا ہے ،پاکستان کو مستقل بنیادوں پر ایک مضبوط وزیر خارجہ تعینات کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں لیکن پاکستانی حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دفاع اور اپنی سالمیت کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھاناہوں گے ۔شیری رحما ن نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کر کے دبائو میں رکھنا چاہتا ہے ،ایک طرف ہندوستان ہمیں دنیا سے الگ کر رہا ہے مگر حکومت کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیںہے ، پاک بھارت مذاکرات یکطرفہ نہیں ہونے چاہیں۔(ار)