امریکا کا میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار

میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر تشویش ہے ،میانمار حکومت ا نسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دی جائے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

امریکا کا میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید تشویش ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو متاثرہ علاقے تک رسائی دے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر تشویش ہے۔

مارک ٹونر نے کہا میانمار کی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو متاثرہ علاقے تک رسائی دے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کو اڑتالیس جدید چنیوک ہیلی کاپٹرز فروخت کرے گا۔ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کیلئے سعودی عرب ساڑھے تین ارب ڈالر ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :