پاکستان نے اپنی پالیساں تبدیل نہ کیں تو وہ 10حصوں میں ٹو ٹ جائے گا،بھارت کی دھمکی
پاکستان دہشتگردی کے ذریعے جموں وکشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ دہشتگردی بزدلوں کا ہتھیار ہے بہادروں کا نہیں،پاکستان نے ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش کا جواب پٹھانکوٹ،اڑی او ر گرادسپور جیسے حملوں کی صورت میں دیا،اگر پاکستان دہشتگردی کو کنٹرول نہیں کرسکتا اور بھارت کا تعاون چاہتا ہے تو ہم پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں مدد کرنے کو تیا رہیں،بھارت کو ایک بار بھر مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ریلی سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی
اتوار 11 دسمبر 2016 16:50
(جاری ہے)
بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ 1971میں پاکستان 2حصوںمیں تقسیم ہوگیا ۔
اگر پاکستان نے سرحدپار دہشتگردی بند نہ کی تو یہ جلد 10ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔راجناتھ نے کہاکہ پاکستان مذہبی بنیادوں پر بھارت کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔بھارت کو ایک بار بھر مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش کا جواب پٹھانکوٹ،اڑی او ر گرادسپور جیسے حملوں کی صورت میں دیا۔انھوںنے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میںناکام ہوتا ہے اور بھارت کا تعاون چاہتا ہے تو ہم پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں مدد کرنے کو تیا رہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.