ھنگو، ایف سی آر اورطالبعلم کی گرفتار ی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،گو ایف سی آر گو،شوکت عزیز کو رہا کرو کے نعرے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:00

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن اورکزئی ایجنسینے ایف سی آر اور ایف ایس او کے مرکزی صدر شوکت عزیز کی گرفتار ی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورگو ایف سی آر گو اور شوکت عزیز کو رہا کرنے کی نعرے بازی کی ۔ گزشتہ روزاحتجاجی مظاہرہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈ ریشن اورکزئی ایجنسی کے صدر مشتاق حسین ،جنرل سیکرٹر ی محمد اویس کے قیادت میںکیا گیا۔

مظاہرے میں فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن اورکزئی ایجنسی کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھنے تھے جن پر گو ایف سی ار گو اور ایف ایس او کے مرکزی صدر شوکت عزیز کی رہائی کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے پشاور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاٹا سٹوڈنٹس فیڈ ریشن اورکزئی ایجنسی کے صدر مشتاق حسین اور جنرل سیکرٹری محمد اویس نے کہا کہ ہم ایف سی ار کے خلاف ہیں جب تک فاٹا سے ایف سی ار کو ختم نہیں کیا جا تا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوںنے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے صدر شوکت عزیز کو صرف ایف سی ار کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور ازادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے انہوںنے کہا کہ اگر شوکت عزیز کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :