فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے، شہاب الدین شہاب

اتوار 11 دسمبر 2016 19:40

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے سیکرٹری اطلاعات شہاب الدین شہاب نے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں سے فرسودہ نظام ایف سی آر کا مکمل خاتمہ کرکے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے تمام مسائل کی جڑ ایف سی آر ہے ۔ شہاب الدین نے کہا کہ ایف سی آر کیوجہ سے قبائل کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں ۔