نور پور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار خ سردیوں میں بارش سے علاقہ جھیل کا منظر پیش کرتاہے،جے یو آئی نظریاتی سبی

اتوار 11 دسمبر 2016 20:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلعی امیر مولانا محمد قاسم ،جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر ،حافظ محمد حیات ،حاجی رسول بخش ،حاجی نور احمد ،صوفی محمد عیسیٰ ،سردار سائیں دا د ،محمد دین ،نذیر احمد ،منظور احمدوغیر ہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ نور پور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سردیوں میں جب بارش ہوتی ہے تو یہ علاقہ جھیل کا منظر پیش کرتا ہے علاقے کے رہائشیوں اور آمد و رفت والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ایم پی اے و صوبائی وزیر میر سرفراز خان ڈومکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نور پورروڈ کی شکستہ حالی پر توجہ دیکر اس کی تعمیر کے لئے فوری طور پرنوٹس لے اورروڈ کے دونوں اطراف کی نالیوں کی تعمیر بھی کی جائے

متعلقہ عنوان :