ملتان سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 581 کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر

طیارے میں آگ لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان پی آئی اے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 23:21

ملتان سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 581 کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 581 کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں آگ لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ طیارےکے انجن میں آگ نہیں لگی۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے اے ٹی سی کے کہنے پر احتیاطی طور پر ٹیک آف نہیں کرایا گیا۔

(جاری ہے)

کاک پٹ میں کسی قسم کی وارننگ موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کے حکم پر جہاز کو وقتی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ کراچی سے انجینئرز کی ٹیم جلد ملتان جائے گی، معائنے کے بعدجہاز کو آپریشنل کیا جائے گا۔حفاظتی اقدامات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی جہاز کے قریب پہنچائی گئی تھی۔ پرواز کے مسافروں سے متعلق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مسافروں کو اگلی دستیاب پرواز تک ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :