عناصر کے دوری جدول میں باضابطہ طور پر 4 نئے نام شامل کر دئیےگئے

پیر 12 دسمبر 2016 22:49

عناصر کے دوری جدول میں باضابطہ طور پر 4 نئے نام شامل کر دئیےگئے

انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ کیمسٹری (آئی یو پی اے سی) نے باضابطہ طور پر عناصر کے دوری جدول(Periodic table) کی ساتویں قطار میں 4 نئے عناصر کے نام شامل کر دئیے ہیں۔
یہ چاروں عناصر 2002 سے 2010 کے درمیان دریافت ہوئے تھے۔ آئی یو پی اے سی نے دسمبر 2015 میں ان دریافت کردہ عناصر کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ جون 2016 میں آئی یو پی اے سی نے ان عناصر کے مجوزہ ناموں کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب تک یہ نام سائنسی حلقوں میں کافی حد تک ”ہضم “کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دریافت کیے جانے والے عناصر، اُن کے نام اور ایٹمی نمبر اور نام رکھنے کی وجوہات درج ذیل ہیں۔
• Nihonium کا نشان Nh اور اس کا ایٹمی نمبر 113 ہے۔ اس عنصر کے نام کی تجویز جاپانی ماہرین نے دی تھی جاپانی زبان میں Nihon کا مطلب جاپان ہوتا ہے۔
• Moscovium کا نشان Mc اور ایٹمی نمبر 115 ہے۔ روسی اور امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے ماسکو کے نام پر اس عنصر کا نام Moscovium تجویز کیا ہے۔
• Tennessine کا نشان Ts اور ایٹمی نمبر 117 ہے۔ امریکی اور روسی ماہرین نے امریکی ریاست Tennessee کے نام پر اس عنصر کا نام تجویز کیا ہے۔
• Oganesson کا نشان Ogاور ایٹمی نمبر 118 ہے۔ اسے عناصر پر کام کرنے والے ماہر Yuri Oganessian کے نام پر یہ نام دیا گیا ہے۔

عناصر کے دوری جدول میں باضابطہ طور پر 4 نئے نام شامل کر دئیےگئے