وقار یونس پاک،آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کریں گے

منگل 13 دسمبر 2016 13:17

وقار یونس پاک،آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کریں گے

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں کمنٹری کریں گے ۔ وقار یونس کہتے ہیں کہ وہ خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ سکتے ۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا آسٹریلوی اسپورٹس چینل کے ساتھ سیریز کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کمنٹری کرنے کا تجربہ اچھا رہیگا ، پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملے گا ۔وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ اور کمنٹری ہی ان کا پروفیشن ہے ، وہ کرکٹ سے دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :