وقار یونس پاک ،ْآسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کریں گے

خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ سکتا ہوں ،ْ وقار یونس

منگل 13 دسمبر 2016 15:14

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں کمنٹری کریں گے ۔ وقار یونس کے مطابق وہ خود کو کرکٹ سے دور نہیں رکھ سکتے ۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا آسٹریلوی اسپورٹس چینل کے ساتھ سیریز کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے انہوںنے بتایا کہ آسٹریلیا میں کمنٹری کرنے کا تجربہ اچھا رہیگا ،ْ پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملے گا ۔وقار یونس نے کہا کہ کوچنگ اور کمنٹری ہی ان کا پروفیشن ہے ، وہ کرکٹ سے دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا

متعلقہ عنوان :