Live Updates

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شمولیت کابائیکاٹ ختم کردیا

عمران خان کاکل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کااعلان،پارلیمنٹ میں تحریک استحاق اورتحریک التواپیش کرنے جارہے ہیں،کل پارلیمنٹ اوراپوزیشن کاامتحان ہوگا،اب سڑکوں پرنکلیں گے توکوئی نہیں کہے گاکہ ہم فوج کوبلارہے ہیں،تمام ادارے مفلوج کردیے،نوازشریف سپریم کورٹ اورفوج پرقبضہ کرناچاہتے ہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 18:30

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شمولیت کابائیکاٹ ختم کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء) :تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں جانے کابائیکاٹ ختم کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کافیصلہ کرلیاہے،پارلیمنٹ میں 2تحریکیں پیش کی جائیں گی۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سوال پران کے وکیل نے کہا کہ مے فیئرخریدنے کیلئے کہیں سے فیصلہ آگیا۔

وزیراعظم نے اسمبلی میں کہا کہ تمام ڈاکومنٹ پیش کرینگے۔لیکن ان کے وکیل نے کہا کہ وہ سیاسی تقریر تھی۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا،کیونکہ اگراسمبلی کے اندروزیراعظم جھوٹ بولتاہے توان پرکیسے اعتمادکریں؟کل پارلیمنٹ اور اپوزیشن کاامتحان ہوگا۔کل تک پارلیمنٹ فیل رہی اب دیکھیں گے کہ پارلیمنٹ کیاکرتی ہے؟اپوزیشن کاکام وزیراعظم سے جواب لیناہے۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس کے تحت اربوں کی جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کل اجلاس میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کے امتحان کے بعدجب ہم سڑکوں پرنکلیں گے توکوئی نہیں کہے گاکہ ہم فوج کوبلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی پاکستان کوغیرمستحکم اور صوبوں کوعلیحدہ کرناچاہتاہے۔مجھے دکھ ہواجب سرتاج عزیزکوذلیل کیاگیا۔

وہ سرتاج کونہیں بلکہ پاکستان کوذلیل کیاگیا۔انہوں نے کیوں سرتاج کووہاں بھیجا۔انہوں نے کہا کہ قطریوں کوتلورکاشکارکیلئے بلاناہمارے قانون کی خلاف ورزی ہے۔نوازشریف نے اپناقانون توڑکرانہیں اجازت دی ہے۔ان کوقطرکبھی قانون توڑنے کی اجازت دے گا۔بلکہ یہ کہتے ہیں کہ یہ ہماری فارن پالیسی کاحصہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے تمام ادارے ختم کردیے ہیں۔

تمام اداروں میں نوازشریف کے لوگ بیٹھے ہیں۔اب نوازشریف سپریم کورٹ پرقبضہ کرناچاہتاہے۔دوسری پاکستانی فوج ہے۔مجھے امیدہے کہ سپریم کورٹ اور فوج پاکستانی عوام کوکبھی مایوس نہیں کرینگے۔نوازشریف پاک فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتاہے۔باقی کسی ادارے پرعوام کواعتمادنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں مایوسی ہوئی۔8مہینوں سے قوم سے جھوٹ بولاجارہاہے۔سپریم کورٹ کوجلدی فیصلہ کرناچاہیے تھا۔ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاناماکیس سادہ ہے ہم کیس جیت گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات