ریحام خان کا ایڈوڈز کالج کے شعبہ پشتو میں داخلہ لینے کا اعلان

میرا کوئی دوست ہے نہ پیر جو مجھے سیاست میں سپورٹ کرے، لوگوں نے تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا لیکن انہیں مایوسی ہوئی

منگل 13 دسمبر 2016 21:19

ریحام خان کا ایڈوڈز کالج کے شعبہ پشتو میں داخلہ لینے کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ نہ میرا کوئی دوست ہے اور نہ پیر جو مجھے سیاست میں سپورٹ کرے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا لیکن عوام کو مایوسی ہوئی،تاریخی ایڈوڈز کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیاریحام خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی کو ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر عمران خان کو ثبوت فراہم کرنے چاہئیںجبکہ سیاست میں آنے کے لیے نہ تومیرے پاس کوئی جائیدادہے نہ کو ئی دوست اور نہ ہی کوئی پیرمرید جس کا سہارا لیکر سیاست کے میدان میں قدم رکھ سکوں، انہوں نے کہا کہ پشتو زبان کی ترقی ہونی چاہئے۔ایڈور کالج پشاورمیں منعقدہ تقریب میں طلباء کی جانب سے پر جوش تقریری مقابلہ دیکھ کر ریحام خان نے بھی پشاور کے تاریخی کالج کے شعبہ پشتو میں داخلہ لینے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :