سعودی عرب کی مصر ،ترکی اور صومالیہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

بدھ 14 دسمبر 2016 11:08

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے مصر ،ترکی اور صومالیہ میں اتوار کے روز تباہ کن خودکش بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ کا الریاض میں الیمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سعودی عرب پریس ایجنسی کے مطابق اطلاعات اور ثقافت کے وزیر عادل الطریفی نے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے دہشت گردی کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں اور مصر ،ترکی اور صومالیہ کی حکومتوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہی-