نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں قحط سی2000افرادکی ہلاکت کا شبہ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:16

ڈاکار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) غذائی ماہرین نی نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں قحط سی2000افرادکی ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا ہے جہاں بوکوحرام کی سرگرمیوں کے باعث امدادی ادارے بھی نہیں پہنچ سکے ہیں ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نائیجیرین بورنو سٹیٹ کے قصبہ باما میں زیادہ ترہلاکتیں ہوئی ہیں۔ قحط بارے اطلاع دینے والے امریکی نیٹ ورک کے مطابق قصبہ باما بو کو حرام کے باغیوں کاگڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور یہاں پر لڑائی اور امدادی اداروں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے خوراک اور غذائی اجناس کی قلت پیدا ہوئی جس کے نتیجہ میں محتاط اندازہ کے مطابق قوی شبہ ہے کہ 2000ہزار افراد ہلاک ہوئے ہوں گے ۔ قحط بارے اطلاع دینے والے امریکی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق بورنو سٹٰیٹ کے بوکو حرام کی سرگرمیوں اور گڑھ والے علاقوں میں قحط پیداہونے کے خطرات مستقبل میں مزید بڑھ جائیں گے ۔ اور اس وقت بھی نائیجیریا کی ریاستوں بورنو، ایڈموااور یوب میں 47 لاکھ افراد کو فوری طورپر امدادی خوراک کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :