جنید جمشید کی موت پر اداکار عامر خان بھی افسردہ

جب بھی جنید جمشید سے ملاقات ہوئی انہیں بہت اچھا انسان پایا، عامر خان

بدھ 14 دسمبر 2016 17:30

جنید جمشید کی موت پر اداکار عامر خان بھی افسردہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی موت پر وہ نہ صرف صدمے سے دوچار ہیں بلکہ ان کی موت ایک المناک حادثہ ہے۔گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کی موت پر نہ صرف پاکستان میں ان کے دوست اور اہل خانہ صدمے سے دوچار ہیں بلکہ بیرون ملک بھی جنید جمشید کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جو ان کی اس المناک موت پر غم میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح معروف نعت خواں کی موت نے پڑوسی ملک بھارت کے نامور اداکار اور دنیا بھر میں مسٹر پرفیکشنٹ کے نام سے جانے والے عامر خان کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ایک انٹریو میں عامر خان کاکہنا تھا کہ جنید جمشید سے ملاقات حج کے دوران ہوئی اور جب میں اپنی والدہ کے ساتھ تھا تاہم اس کے علاوہ بھی ان سے ملاقات ہوئی اور ہر بار میں نے جنید جمشید کو ایک بہت اچھا انسان پایا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنید جمشید کی موت کی خبر سنی تو مجھے انتہائی افسوس ہوا اور صدمہ پہنچا کیونکہ یہ ایک انتہائی المناک واقعہ ہے۔۔