آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کاکورہیڈ کوارٹرز،رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کادورہ

آرمی چیف کوکراچی اورسندھ میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ،آرمی چیف کی دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں پرپاک فوج،رینجرزاورقانون نافذ کرنیوالےاداروں کی تعریف،کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے،کراچی آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقراررکھا جائیگا۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 17:51

آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کاکورہیڈ کوارٹرز،رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) : آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزاور رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا،آرمی چیف کوکراچی اورسندھ میں موجودہ امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کودہشتگردی کیخلاف آپریشن پراب تک کی کامیابیوں اورآئندہ کےلائحہ عمل پربھی بریفنگ دی گئی۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کراچی میں امن وامان کی بہترصورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج،رینجرز،قانون نافذ کرنیوالےاداروں نےصورتحال بہتربنانےمیں اہم کردارادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقراررکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشن کے دور ان اب تک ہونے والی کامیابی کو مستحکم کر نے اور دہشتگردوں کے سلیپر سیلز سمیت ان کی باقیات کو بلا امتیاز ختم کر نے کے عزم کا اظہار کیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاص طورپر امن کی جانب اس سفر میں کراچی کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کوسراہا ۔

انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور پائیدار امن کے حصول تک آپریشنز جاری رکھے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کی غرض سے سول اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مرکوز اور مربوط کوششیں کریں۔آمی چیف نے کہاکہ منظم جرائم کے خلاف اور پائیدار امن کیلئے پاکستان آرمی قانون نافذ کر نے والے اداروں کی استعداد کار کے فروغ اور تربیت کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ضروری معاونت فراہم کرے گی تاکہ طویل مدتی اثرات کا حصول ممکن ہو سکے۔