ناروے کے فرسٹ سیکریٹری کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقا ت

بدھ 14 دسمبر 2016 20:16

ناروے کے فرسٹ سیکریٹری کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقا ت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ناروے کے فرسٹ سیکریٹری Thomas Campbellنے بدھ کے روز پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر غور آئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ناروے کے فرسٹ سیکریٹری کو ایم کیوایم (پاکستان ) کی جدوجہد ، اس کے اغراض و مقاصد کے علاوہ شہر میں ایم کیوایم کے زیراہتمام جاری 100روزہ صفائی مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :