پشاور،شوکت عزیز اور ساجد اللہ بنگش کو رہا کر دیا گیا

فریقین کی دشمنی ترک اور آئندہ بھا ئیوں کی طرح رہنے کی یقین دہانی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں گرینڈ جرگہ

بدھ 14 دسمبر 2016 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) شوکت عزیز اور ساجد اللہ بنگش کو ان کے والدین اور رشتہ داروں کی طرف سے امن امان کی یقین دہانی اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے رہا کر نے کے احکامات جا ری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق شوکت عزیر اور ساجد اللہ بنگش کو کچھ دن پہلے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کی وجہ سے 3MPO کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفترمیں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔جسمیں دونوں فریقین کے والدین، رشتہ داروں اور تنظیموں کے نما ئندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگہ میں دونوں فریقین نے راضی نا مہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود کو آئندہ امن امان قا ئم رکھنے ، بھا ئیوں کی طرح رہنے اور دشمنی ترک کر نے کی یقین دہا نی کروائی۔ جس کے بعدڈپٹی کمشنر پشاور نے دونوں فریقین کی جا نب سے یقین دہانی کے بعد رہائی کے احکامات جا ری کر دیے۔ جس کے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :