ٹی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کوواپسی کاعمل رواں ماہ کے آخرتک مکمل ہوجائیگا ، متاثرہ علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور امن کی بحالی کے بعد تعمیرنو کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،ا س سلسلے میں عالمی برادری کے تعاون کاخیرمقدم کیاجائیگا

گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا کی امریکی قونصل جنرل ریمنڈمک گریتھ کی قیادت میں یو ایس ایڈ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ ٹی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کوواپسی کاعمل رواں ماہ کے آخرتک مکمل ہوجائیگا جبکہ متاثرہ علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور امن کی بحالی کے بعد تعمیرنو کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں عالمی برادری کے تعاون کاخیرمقدم کیاجائیگا۔

وہ بدھ کوپشاور میں متعین امریکہ کے قونصل جنرل ریمنڈمک گریتھ کی قیادت میں یو ایس ایڈ کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی۔ وفد میں یوایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر برائے خیبرپختونخوا اورفاٹا کیون بروناویل، قونصلیٹ کی پولیٹیکل اکنامک چیف مسزکیتھرین ہوف مین بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

وفدنے فاٹامیں یوایس ایڈکی مدد سے جاری منصوبوں اورآئندہ کے لائحہ عمل سے گورنرکو آگاہ کیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے وفد کو فاٹامیں انفراسٹرکچرسمیت صحت، تعلیم، آبنوشی وآبپاشی اوردیگرشعبوں میں جاری ومجوزہ منصوبہ جات کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنرنے اس ضمن میں عالمی برادری کی مدد ومعاونت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :