توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کوئی مسلمان قبول نہیں کرسکتا ہے ‘حکمرانوںنے قانون میں ترمیم کی کوشش کی تو پھر یہ دن انکی حکمرانی کا آخری دن ہو گا ‘سندھ اسمبلی میں منظور مذہب کی تبدیلی کے بل کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ‘عوام اہلسنت سندھ حکومت کو بل واپس لینے پر مجبور کردیں گے

سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری کاسنی تحریک ڈیرہ مراد جمالی کے زیر اہتمام شہداء میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کوئی مسلمان قبول نہیں کرسکتا ہے ‘حکمرانوںنے قانون میں ترمیم کی کوشش کی تو پھر یہ دن انکی حکمرانی کا آخری دن ہو گا ‘سندھ اسمبلی میں منظور مذہب کی تبدیلی کے بل کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ‘عوام اہلسنت سندھ حکومت کو بل واپس لینے پر مجبور کردیں گے میلاد مصطفی ؐ منانے سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ہے بارود والوں کو دوروسلام پڑھنے والوں سے مقابلہ ہے نشتر پارک کراچی میں میلاد مصطفی ؐ کے اجتماع میں سنی تحریک کی پوری قیادت اور علما ء اہلسنت کو شہید کرنے والے شاید یہ سمجھ رہے تھے کہ میلاد مصطفی ؐ کے جشن کو روک لیں گے دہشت گرد دیکھ لیں سرکارؐ دوعالم ؐ کا میلاد گلی گلی ، کوچے کوچے ، گھر گھر میں منایا جارہا ہے آخری دہشت گرد کو منطقی انجام تک پہنچانے تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو جاری رکھا جائے ، دہشت گردی کے ساتھ کرپشن میں ملوث عناصر کے گیر د بھ گھیرا تنگ کیا جائے ا ن خیالات کا اظہار سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری نے سنی تحریک ڈیرہ مراد جمالی کے زیر اہتمام شہداء میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو ، خان محمد جتک ، صوبائی صدر میر شوکت لہڑی ، مولانا محمد حسن سعیدی ، مولانا امان اللہ سعیدی ، مولانا اعتبار مہنچاری ، وڈیرہ نصر اللہ مہنچاری ،مولانا نواب الدین ڈومکی دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی محمد بلال سلیم قادری ، حافظ محبوب علی سہتو ، خان محمد جتک دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کی ضرورت ہے قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے کالعدم تنظیمیں آج بھی نام بدل کرکام کرنے میں مصروف ہیں پنچاب میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن نے ملک بھر میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی دہشت گرد آب آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیںآخری دہشت گرد کو منطقی انجام تک پہنچانے تک ضرب عضب اور کراچی آپریشن کا جاری رکھا جائے دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل شریف کی پالیسی کو جاری رکھا جائے امید ہے پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل شریف کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں منارٹی پروٹیکشن کے نام پر دین اسلام اور خلاف شریعت کے خلاف بل منظور کرنے کے بعد سینیٹ میں بھی توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی جارہی ہیںحکمران ایسے قرآن و سنت کے قانون سے ہٹ کر کام کررہے ہیں دین اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں دین اسلام کو پیغام امن و محبت کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے منارٹی بل میں اسلام قبول کرنے والے کو سیف ہائو سز میں رکھنے کا مقصد نو مسلموں کو اسلام کی دعوت سے روکنے کے مترادف ہے اسلام قبول کرنے والے کو این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا تاکہ نومسلم کو دین اسلام سے دور رکھا جاسکے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذارنے دیکر کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اسلام کے نام پر بنے والے ملک میں اسلام قبول کرنے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں بل حقوق انسانی ، شریعت ، آئین کے خلاف ہے بل منظور کرکے آئین کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے پاکستان کے آئین میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں سندھ اسمبلی اور توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کی سازش کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحدہیں کانفرنس میں پیش کی گئی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ نشتر پارک کراچی کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں انکے سہولت کا روں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائے اور سرعام پھانسی پر لٹکا جائے جب تک سانحہ نشتر پارک ، شہید سلیم قادری ؒ کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :