نوشہرہ ‘ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کاحادثہ‘ موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 14 دسمبر 2016 22:53

نو شہرہ۔14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) جہانگیرہ چوک میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کاحادثہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سردار خان ولد اشرف خان ساکن ملی خیل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھا اس کابیٹا بختیار ولد سردار خان جہانگیرہ کام سے جارہاتھا کہ اسکواطلاع ملی کہ روالپنڈی جانے والی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسکے بیٹے کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدیدز خمی ہوگیا۔

جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا جہاںپر تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاجارہا تھا کہ کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔سردار خان نے پولیس کوبتایا کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا اس نے ڈرائیور کومعاف کردیا۔ اور پوسٹ مارٹم کے بغیر اپنے بیٹے کی لاش گھر روانہ کردی۔

متعلقہ عنوان :