رابطہ کمیٹی پاکستان کی جانب سے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوفی الفورسیکورٹی فراہم کرنے اورایم کیوایم کے عارضی مرکزمیںحفاظتی انتظامات کامطالبہ

ایم کیوایم کے عارضی مرکزکے قیام سے آج تک کسی بھی سطح پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سیکورٹی کے لئے کوئی انتظامات نہیںکئے گئے،رابطہ کمیٹی پاکستان

بدھ 14 دسمبر 2016 23:17

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوفی الفورسیکورٹی فراہم کرنے اورایم کیوایم کے عارضی مرکزواقع پیرالہٰی بخش کالونی میںحفاظتی انتظامات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے عارضی مرکزکے قیام سے آج تک کسی بھی سطح پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سیکورٹی کے لئے کوئی انتظامات نہیںکئے گئے جبکہ انہیںاورایم کیوایم پاکستان کوسنگین دھمکیوںاورخطرات کاسامناہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینررکن قومی اسمبلی،ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میںپارلیمانی لیڈراورسابق وفاقی وزیرہیںاورایک پارٹی کے جوعوام میںجڑیںرکھتی ہے جس کے سینیٹرز،قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین کے علاوہ بلدیاتی اداروںمیں بھی بھرپورنمائندگی موجودہے انہیںسیکورٹی سے محروم رکھناغیرجمہوری عمل ہے۔

(جاری ہے)

ہم وزیراعظم پاکستان میاںنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیراعلیٰ سندھ ،کورکمانڈرسندھ، وفاقی اور صوبائی حکومتوںکے ذمہ داراداروںسے یہ مطالبہ کرتے ہیںکہ کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔پی آئی بی کالونی میںبھی سیکورٹی کے انتظامات بروئے کارلائے جائیں،اگرخدانخواستہ کوئی واقعہ ہوتاہے تواس کی بھرپور ذمہ داری تمام اداروںاورحکومتی شخصیات پرہوگی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کااستحقاق ہے کہ اسے وہ تمام ترسہولتیںاورسیکورٹی فراہم کی جائے جودیگرسیاسی جماعتوںکوحاصل ہے۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورصوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ سے فی الفورسیکورٹی انتظامات اوربالخصوص کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق کومکمل سیکورٹی دینے کامطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :