حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں1971ء سے پہلے سے مقیم بنگالیوںکوشناختی کارڈنہ جاری کرنے پرقومی اسمبلی میںبل جمع کروادیا

� سے پاکستان میںمستقل مقیم بنگالیوںکوہراساں اورانہیں حیلے بہانوںسے شناختی کارڈسے محروم کیاجارہاہے، بل میںاراکین اسمبلی کامئوقف

بدھ 14 دسمبر 2016 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں1971ء سے پہلے سے مقیم بنگالیوںکوشناختی کارڈنہ جاری کرنے پرقومی اسمبلی میںبل جمع کروادیا ہے۔

(جاری ہے)

بل میںاراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ 1971ء سے پاکستان میںمستقل مقیم بنگالیوںکوہراساںکیاجارہاہے اورانہیں حیلے بہانوںسے شناختی کارڈسے محروم کیا جارہا ہے۔ مزیدبراںبل میںکہاگیاہے کہ خاص طورپراورنگی ٹائون اوردیگرعلاقوںکے بنگالیوںاورمشرقی پاکستان سے آنے والوںکوبالخصوص تنگ کیاجارہاہے جبکہ یہ مستقل پاکستانی باشندے ہیں اس لئے ایسے میںتمام بنگالیوںاورمستقل پاکستانی باشندوںکوشناختی کارڈجاری کیے جائیں۔