Live Updates

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا اور آئین کی مقدس دستاویزات پھاڑیں، دھونس، دھاندلی اوردھمکیوں کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام پہچان چکے ہیں،پی ٹی آئی دھرنے کی سیاست کرتے کرتے ایوان اور سڑک کے فرق کو بھول گئی،تحریک انصاف جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتی رہی آج اس میں کس منہ سے آکر اپنا حق مانگتی ہے،جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ یہ لکھے گا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کیا

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا اور آئین کی مقدس دستاویزات پھاڑیں، دھونس، دھاندلی اوردھمکیوں کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام پہچان چکے ہیں،پی ٹی آئی دھرنے کی سیاست کرتے کرتے ایوان اور سڑک کے فرق کو بھول گئی، تحریک انصاف جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتی رہی آج اس میں کس منہ سے آکر اپنا حق مانگتی ہے،جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ یہ لکھے گا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں آج کا دن تحریک انصاف کی طرف سے کئے گئے ہنگامے کے حوالے سے بدترین ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اراکین کی طرف سے ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا، آئین کی کاپیاں پھاڑ کر یہ ثابت کیا گیا کہ ان کے ذہن اور دل میں کسی ادارے کا کوئی احترام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی آج کی کارروائی براہ راست تھی،پاکستان کے عوام نے دیکھا کہ تحریک انصاف کا ایوان اور آئین کے بارے کیا رویہ ہے۔پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کا احترام ان کے دل و دماغ میں نہیں ہے اسی لئے انہوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کی دھجیاں اڑادیں۔ پی ٹی آئی دھرنے کی سیاست کرتے کرتے ایوان اور سڑک کے فرق کو بھول گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود اس وقت تقسیم ہے۔

ایک حصہ تحریک انصاف کا ہے جو دھونس ،دھاندلی اور دھمکی کی سیاست کی راہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ دوسری پارٹی پیپلزپارٹی ہے جس کی بنیاد ذمہ دارانہ سیاست پر استوار ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتی رہی آج اس میں کس منہ سے آکر اپنا حق مانگتی ہے۔ تحریک انصاف نے ایوان کو مچھلی منڈی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

سپیکر کا گھیرائو کرکے ایوان کے تقدس کو مجروح کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو بات کی گئی وہ لا آف کورٹ کی ہے اور ایوان سیاسی عملداری کا ادارہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ یہ لکھے گا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو خود احتساب کیلئے پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ کاکمیشن بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد احتساب نہیں اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں اس پر بات ہونی چاہئے تو حکومت اس کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیرسعد رفیق نے بھی یہ بات کی کہ اپوزیشن پانامہ پر آئے پارلیمنٹ میں بات کرے ہم تیار ہیں۔ مگر ادارے کسی کی خواہش پر نہیں چلائے جاسکتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات