ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے لائیوشو میں چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے لائیو شو میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیر کی حمایت میں چلائی گئی مہم میں کہیں ایک بار بھی یہ نہیں کہا گیا کہ مودی کا جو یار ہے غدار ہے، ہم نے یہ کہا تھا کہ مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے چیلنج کیا کہ اگر آپ چئیر مین بلاول کے منہ سے نکلا ہوا " مودی کا جو یار ہے، غدار ہے" کے نعرے کا ایک کلپ چلا دیں تو میں بنیادی ممبر شپ سے مستعفی ہو جاؤں گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :