ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 12:30

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام میں دیگر نجی ٹی وی چینلز کے پروگرامز کے کلپ شامل کرکے انہوں نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے ، اگر بیرون ملک میری کوئی جائیداد ہوئی تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ لا کر دکھائیں اور میں ہمیشہ کے لیے سیاست سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

جبکہ اگلے ہی کلپ میں ان کے اور ان کے بیٹوں کے بنائے گئے فلیٹس اور 10 منزلہ رہائشی عمارت کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ان بیٹوں کے اثاثے ان کے والد اور والدہ کے ظاہر کردہ اثاثوں سے کہیں زیادہ ہیں،مزید یہ کہ اسحاق ڈار کو ملک کو پہنچنے والے نقصان اور کرپشن کے سبب ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات سے متعلق کوئی علم ہی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ایک وزیر خزانہ ہوتے ہوئے اسحاق ڈار کو ان سب باتوں کا علم نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ہر جگہ جھوٹ بولا اور اب جو ورلڈ بنک نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو انتباہ کیا ہے ، کہیں اس پر بھی اسحاق ڈار یہ نہ کہہ دیں کہ یہ ان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ لیکن میں بتا دوں کہ جو بھی کیا ورلڈ بنک نے کیا ہے اس میں اسحاق ڈار کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: