آئی سی سی نے 12رکنی ویمنز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا

ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کی3، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی دو، دو، جنوبی افریقہ، ہندوستان اور آئرلینڈ کی ایک، ایک کھلاڑی شامل

جمعرات 15 دسمبر 2016 15:06

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے 12 رکنی ویمنز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر قیادت کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں 12 رکنی ویمنز ٹیم آف دی ایر کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی تین، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی دو، دو، جنوبی افریقہ، ہندوستان اور آئرلینڈ کی ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔