مصر میں عسکریت پسند کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 15 دسمبر 2016 15:33

․ قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) مصری حکام نے بتایا ہے کہ انتہائی خطرناک عسکریت پسند عادل ہبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہبارہ کا تعلق مصر سے ہے اور اٴْس پر پچیس پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام استغاثہ نے عدالت میں ثابت کر دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں اگست 2013 میں شمالی سینائی صوبے کے ایک مقام پر ہوئی تھیں۔ ہبارہ کو پھانسی دینے کا فیصلہ وزارت انصاف نے صدر کی منظوری سے جاری کیا۔ پھانسی کی سزا کے خلاف عسکریت پسند کی اپیل کو مصری اعلیٰ عدالت نے رد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :