مصر میں انتہائی خطرناک عسکریت پسند عادل ہبارہ کو پھانسی دیدی گئی

ہبارہ پر 25 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام استغاثہ نے عدالت میں ثابت کر دیا تھا

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:13

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) مصر میں انتہائی خطرناک عسکریت پسند عادل ہبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری حکام نے بتایا ہے کہ انتہائی خطرناک عسکریت پسند عادل ہبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہبارہ کا تعلق مصر سے ہے اور اس پر 25 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام استغاثہ نے عدالت میں ثابت کر دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں اگست 2013 میں شمالی سینائی صوبے کے ایک مقام پر ہوئی تھیں۔ ہبارہ کوپھانسی دینے کا فیصلہ وزارت انصاف نے صدر کی منظوری سے جاری کیا۔ پھانسی کی سزا کے خلاف عسکریت پسند کی اپیل کو مصری اعلی عدالت نے رد کر دیا تھا۔