شریف برادران نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا نثار احمد راٹھ

ملک میں جمہوریت کی بجائے خاندانی سیاست کا نظام قائم ہے،صوبائی رہنما تحریک انصاف

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:42

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ شریف برادران نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ن لیگ تیزی سے مقبولیت کھورہی ہے ۔حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں ۔نواز شریف نے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا۔ملک میں جمہوریت کی بجائے خاندانی سیاست کا نظام قائم ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی طرف سے قوم سے اپنے خطاب اور قومی اسمبلی سے اپنی تقاریر سے اعلیٰ عدلیہ میں لاتعلقی کا اظہار پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ پر بدنما داغ ہے ۔

موجودہ حکمرانوں کے احتساب کیلئے اپوزیشن کو اکٹھا ہونا چاہئے ۔معاملہ پانامہ پر کمیشن کا نہیں بلکہ فوری اور سرعام احتساب کا ہے ۔حکمرانوں کو اسمبلی کے اندر اور باہر ہر جگہ پر جواب دینا ہوگا ۔ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ شفاف احتساب سے ہی ہوگا ۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت موجود ہے ۔