پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی کی شرح برقرار رہنے کی توقع

جی ڈی پی بہتر سمت کی طرف گامزن رہے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 دسمبر 2016 16:17

پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی کی شرح برقرار رہنے کی توقع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2016ء) : رواں سال پاکستان میں جی ڈی پی کے شرح برقرار رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیولپنگ بنک (اے ڈی بی) نے ترقی پذیر ایشیا میں 2016ء کے لیے اتقصادی ترقی کو 5.6 فیصد تک ڈاؤنگریڈ کیا ہے۔جکہ سابقہ پراجیکشن 5.7 فیصد تھی۔ تاہم 2017ء کے لیے اقتصادی سطح پر نمو 5.7 فیصد پر برقرار رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لُک میں اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے لیے ، جو جون 2017ء کو اختتام پذیر ہو گا،جی ڈی پی کی شرح برقرار رہے گی۔ اپنے گذشتہ شمارے میں اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں 2016ء کے مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصد جبکہ 2017ء کے مالی سال کے لیے 4.8 فیصد ہو گی۔مزید برآں بھارت میں 2016ء کے لیے کی گئی جی ڈی پی کی پراجیکشن کی شرح 7.4فیصد سے 7.0 فیصد پر آگئی ہے۔ جس کی وجہ ملک کے زراعت کے شعبے میں پائی جانے والی سستی اور حکومت کی جانب سے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے باعث نقدی کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :