تحریک استحقاق پراسپیکرکی رولنگ ٹھیک تھی،خواجہ سعدرفیق

پی ٹی آئی ایوان میں صرف تنخواہیں لینے آتی ہے،انتخابات مقررہ وقت پرہونگے۔وفاقی وزیرریلوے کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 دسمبر 2016 16:29

تحریک استحقاق پراسپیکرکی رولنگ ٹھیک تھی،خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ تحریک استحقاق پراسپیکرکی رولنگ ٹھیک تھی،پی ٹی آئی ایوان میں صرف تنخواہیں لینے آتی ہے،انتخابات مقررہ وقت پرہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسے رابطہ کیاکہ پارلیمانی رولزکے مطابق ایوان کوچلائیں۔ تحریک استحقاق پراسپیکرکی رولنگ ٹھیک تھی۔پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پرہونگے۔ 2018ء میں عوام فیصلہ کریں گے۔خواجہ سعدنے کہا کہ حکومت نے پیشکش کی ہے کہ پاناما پربات کرنے کیلئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :