فاطمہ جناح‌ ایف نائن پارک میں سولرپاورپلانٹ کی تقریب کاانعقاد

چینی گرانٹ سے تعمیرسولر پینل سے0.85میگاواٹ بجلی پیداہوگی،اسحاق ڈارنے پاورپلانٹ کے تحفے پرچین کاشکریہ اداکیا،سولرپاورپلانٹ‌قائداعظم کی پیدائش کے دن کاتحفہ ہے۔چینی سفیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 دسمبر 2016 16:57

فاطمہ جناح‌ ایف نائن پارک میں سولرپاورپلانٹ کی تقریب کاانعقاد

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :فاطمہ جناح‌ ایف نائن پارک میں سولرپاورپلانٹ کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،چینی سفیرسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔سولرپاورپلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ایف نائن پارک میں اس منصوبے سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔پاک چاین دوستی دنیامیں ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

سولرپاورپلانٹ کے تحفے پرچین کاشکریہ اداکرتے ہیں۔اس موقعہ پرچینی سفیرنے کہا کہ سولرپاورپلانٹ‌قائداعظم کی پیدائش کے دن کاتحفہ ہے۔سولرپاورپلانٹ کی تکمیل سے پارک مزیدخوبصورت بنایاجاسکے گا۔چینی گرانٹ سے تعمیر سولر پینل سے 0.85 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔بچوں کےلیے پلے ایریا، جاگنگ ٹریک، گراؤنڈز سولر پینل پر منتقل کردیاجائے گا۔ انتظامی بلاک، ٹینس کورٹ، کرکٹ گراؤنڈ، گیٹس کو بجلی میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :