وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،پی ٹی آئی کےاحتجاج پرغور

پی ٹی آئی کےپارلیمنٹ کوتسلیم کرنے کاخیرمقدم،وزیراعظم کامعاملات کوسیاسی اندازمیں حل کرنے پرزور،اسپیکرحکومتی بنچزاوراپوزیشن ماحول کوجمہوری اندازمیں چلانےکاراستہ نکالے،پارلیمنٹ میں موجودتمام جماعتوں کااحترام کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف،وفاقی کابینہ نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افرادکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 دسمبر 2016 17:22

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،پی ٹی آئی کےاحتجاج پرغور

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورپی ٹی آئی کے احتجاجی رویے پربھی غورکیا گیا،وزیراعظم نے سیاسی اندازمیں معاملات حل کرنے کی کوششوں پرزوردیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قراردیاگیاکہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو تسلیم کرکے اپنابھلا کیا ہے۔

اجلاس میں تجویزدی گئی کہ پارلیمنٹ میں موجود سینیرقیادت صورتحال بہتربنانے کیلیے آگےآئے۔جس پروزیراعظم نے سینئراراکین کوہدایت کی کہ معاملات کوافہام تفہیم کے ساتھ حل کیاجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی معاملات میں اپوزیشن کوساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ میں موجودتمام جماعتوں کااحترام کرتے ہیں۔تمام ملکی معاملات میں اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پراتفاق کیاگیاکہ پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کےجائزمطالبات سنیں گے۔اس موقعہ پروفاقی وزرا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نہ مانوں والی رٹ لگانا نظام کو کمزورکرسکتی ہے۔تحریک انصاف کو بھی جمہوری نظام چلانے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔حکومتی بنچز،اپوزیشن،اسپیکر ماحول کوجمہوری اندازمیں چلانےکاراستہ نکالیں۔ پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام چلانے کیلیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدبرآں وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کے طیارے پی کے 661 کی چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز گذشتہ ہفتے حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں 47 افراد سوار تھے اور یہ طیارہ حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تھا۔