بارہویں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2016ء کاکامیاب آغاز ، میلہ کا پہلا دن ایک لاکھ افراد کی شرکت

جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) بارہویں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2016ء کاکامیاب آغاز ، میلہ کا پہلا دن ایک لاکھ افراد کی شرکت، افتتاحی تقریب سے قبل ہی شہریوں کی کثیر تعداد کی آمد شروع ہوگئی تھی۔بارہویں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ میں دیگر مماکل کے سفارت کاروں نے شرکت کی جن میں روس، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ ، مصر، ترکی اور اومان کے سفارت کارو ں سمیت دیگر ممالک کے وفود نے شرکت کی۔

کراچی بین الاقوامی کتب میلہ پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے۔ جس میں 330اسٹالز لگائے گئے۔ اس کتب میلہ میں ایران، انڈیا، ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے پبلشیرز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بُک پبلیشرزاشاعت شدہ مواد کی نمائش کتب میلے میں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں آئے ہوئے ادیب ، شاعر، سماجی اور سیاسی شخصیات نے اس کتب میلہ کو کراچی شہر کے لیئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائش کراچی کے امیج کو بہتر کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔

کتب میلہ میں متعدد اسکولز کے بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنی پسند کی کتب کا مطالعہ بھی کیا اور خرید کر بھی لے گئے۔ اس میلہ میں اردو، سندھی، فارسی، پنجابی، گجراتی سمیت ملک بھر میں بولی جانے والی زبانوں کے علاوہ انگریزی اور دیگر زبانوں کی کتابوں و رسائل میں عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :