ڈی آئی جی سکھر نے عوامی شکایات پر ایس ایچ او سمیت اہلکاروںکو معطل کر دیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے عوامی شکایات پر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور لطیف تھانہ کے ایس ایچ او عبدالستار مگسی اور اے ایس آئی امام بخش گڈانی کو تنزلی اور معطل کر دیا ہے ، پولیس ترجمان کیمطابق بڑی منشی نیاز لغاری، اہلکار موج علی ، نذیر ملاح اور ببرلو تھانہ پولیس چوکی کے اہلکار احمد علی ناریجو ، خادم حسین سولنگی اور عزیز اللہ شیخ کو بھی کوارٹر گھاٹ کر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس کیمطابق مذکورہ اہلکاروں کی بابت شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنیوالے مسافروں کو رشوت کیلئے ہراساں کرتے ہیں جس کی انکوائری کے بعد مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔