سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے کوئک ریسپانس فور س کی تشکیل کا فیصلہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) چائنا پاکستان اقتصادی راہدری منصوبہ (سی پیک ) پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے آرمی، رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر مشتمل کوئک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) بنایا جانے کا فیصلہ کیا گیاہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ فیصلہ کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت اس ضمن میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ، کوئیک ریسپانس فورس کو چینی انجینئرز کے ہر کیمپ میںلگایا جائیگا جو کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسپانس کریگی ۔

متعلقہ عنوان :